مقبوضہ کشمیر کے سرکاری ملازمین کے لیے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں لازمی شرکت کا حکم سیکوروٹی کے بہانے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی آپریشن ، جنوبی کشمیر میں دو نوجوانوں گرفتار

سری نگر(کے پی این)مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد بھارتی انتظامیہ نے سرکاری افسروں اور ملازمین کے لیے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت لازمی قراردے دی ہے ۔ نام نہادبھارتی یوم جمہوریہ کی بڑی تقریب -26جنوری کو مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں ہوگی۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر اس تقریب میں پریڈ کی سلامی لیں گے ۔ گزشتہ روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میںسرکاری افسروں اور ملازمین کے لیے یوم جہوریہ کی تقریبات میں شرکت لازمی قراردے دی گئی ہے ۔ ادھرنام نہادبھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات کی سیکوروٹی کے بہانے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیے گئے ہیں ۔ راجپورہ پلوامہ میں راحیل شوکت اور میمندر شوپیان کے جہانگیر احمد نائیکو کو بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے