پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ڈربی میں ٹریننگ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی، اس دوران دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 جولائی کو ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا تھا جہاں تین روز کی روم آئسولیشن سے قبل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی جو کہ منفی آئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔