
بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کو بیوقوف بنایا ہے، آغا روح اللہ
سرینگر 26جون() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سابق وزیر آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے خودمختاری اور دیگر چیزوں کے نام پر ہمیشہ کشمیریوں کو بے وقوف بنایا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کل جماعتی اجلاس میں اسی حکمت عملی کا حصہ تھا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا روح اللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں جن سیاسی رہنماﺅں کو مدعو کیا تھا انہوںنے جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے کوئی امید نہیں چھوڑی کیونکہ انہیں پہلے یہ تبادلہ خیال کرنا چاہیے تھا کہ کشمیر یوں کے پاس 5 اگست2019سے قبل کیا کچھ تھا۔ جموں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ان رہنماﺅں سے کہا گیا کہ وہ حد بندی کے عمل میں شریک ہوں اور انتخابات کے لئے تیار رہیں ۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے رہنماو ¿ں نے اس موقع پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی کہ جموںوکشمیر نے 05 اگست کو کیا کھویا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ دفعہ 370 کا معاملہ عدالت میں دائر ہے لیکن جموں و کشمیر کے رہنماو ¿ں کو انتخابات سے پہلے ریاست کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے یہ مطالبہ بھی نہیں کیا۔۔آغا روح اللہ نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ خود مختاری اور دیگر چیزوں کے نام پر کشمیر کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی بھارت کی یہی کوشش ہے کہ کشمیر میں انتخابات ہوں ۔