بین الاقوامی برادری افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرے ، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد(کے پی این ) صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے کام سرانجام دینے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں کورٹ نے غریب و بے سہارا بچوؑ کی تعلیم وتربیت کا انتظام کرکے کار خیر کا کام سرانجام دیا ہے کورٹ ایک مثالی رفاعی ادارہ ہے جس سے فارغ ہونے والے بچے زندگی کے ہر شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کی تقریب افغانستان کے بھاہیوں کوا مداد روانگی کے موقع پر منعقد ہوئ ہے افغانسان ایک عرصہ سے مشکلات کا شکار ہے افغانستان میں زلزلے نے بہت تبائ کی ہے ہم
آزادکشمیر میں 2005 کے زلزلے کی تباہ کاریاں دیکھ چکے ہیں کورٹ کی متاثرین افغانستان کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں کورٹ کا ادارہ میرپور میں قاہم ہے میرپور میں یہ ادارہ بہت مثالی ادارہ ہے کورٹ نے اب آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں اور پاکستان کے بعض شہروں میں کورٹ کام کررہا ہے جو قابل تحسین کام ہے انہوں نے کہا کہ وہ چند دن قبل بیرون ممالک کے دورے سے واپس اے ہیں بھارت کی طرف سے حریت راہنما یسین ملک کو سزا دیے جانے اور دیگر حریت راہنماوں کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے بیرونی دنیا کو صورتحال سے آگاہ کیا ہے بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں
آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہا ہے اسراہیل کی طرز پر وہاں ہندووں کو آباد کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کررہا ہے اب تک چالیس لاکھ ہندووں کو کشمیر کے ڈومیساہیل جاری کیے گے ہیں جس کا بین الااقوامی برادری نوٹس لے انہوں نے چوہدری اختر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ کورٹ نے افغانستان کے متاثرین کی مدد کےلیے گرانقدر کام کیا ہے جس پر ہم کورٹ کے چیرمین چوہدری اختر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چیرمین سالویشن موومنٹ سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم کورٹ کے چیرمین چوہدری اختر اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں خدمت انسانیت کا یہ بہت عظیم کام ہے جو کورٹ کا ادارہ سرانجام دے رہا ہے چوہدری اختر بہت درد دل رکھنے والے خدمت انسانیت سے سرشار شخصیت ہیں ہم چوہدری اختر کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ہمیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائ اور داد تحسین پیش کرنی چاہیے جو بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں اور دکھی اور مصیبت زدہ لوگوں کے کام آتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ص بھی اپنے ساتھیوں کو انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب دیتے تھے اور پھر اللہ کے راستے میں انفاق کرنے والوں کی تحسین و تعریف کرتے تھے ان کے جذبوں کو سرہاتے تھے چوہدری اختر کے جذبے کو دیکھ کر ہمارے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 32سال سے حالات بہت خراب ہیں بھارت نے ظلم وجبر کے تمام ہتھکنڈے آزماے ہیں لیکن وہ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بھاہیوں کو بھی یاد رکھنا ہے رفاعی اداروں کو افغانستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر بھی توجہ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ وہ کورٹ کے ساتھ وابستہ ہیں اور خدمت خلق کے کام کو آگے بڑھانے میں کورٹ کے ادارے کی ہر ممکن مدد کررہے ہیں کورٹ آزاد کشمیر و پاکستان کے مختلف علاقوں میں ادارے قاہم کررہا ہے انشاءاللہ بہت جلد ہم کورٹ کے ساتھ مل کر سرینگر میں بھی ایک مثالی ادارہ قاہم کریں گے پاکستان کے نماہندہ خصوصی براے افغانستان محمد صادق نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مجھے آج کی تقریب میں شریک ہوکر دلی خوشی ہوئ کہ کورٹ کا ادارہ بہت بڑے پیمانے پر خدمت خلق کے کاموں میں بے پناہ کام کررہا ہے افغانستان میں زلزلہ آیا تو سب سے پہلے پاکستان مدد کو پہنچا حالانکہ افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک بھی ہیں پاکستان سے سرکاری سطح کے علاوہ پراہیویٹ ادارے بھی افغان متاثرین کی مدد کو پہنچے پاکستان نے اپنے بارڈر کھول دیے آزاد کشمیر نے بھی سو ملین (دس کروڑ
) کی افغانستان کےلیے امداد کا اعلان کیا ہے جس پر ہم
آزاد کشمیر حکومت کے مشکور ہیں افغانستان میں گزشتہ چالیس سال جنگ رہی ہے افغانستان کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے اس جنگ نے جہاں انسانی جانیں لی ہیں وہاں ساہیڈ افیکٹ بہت زیادہ ہوے ہیں چیرمین کورٹ چوہدری اختر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صدر ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا بے انتہا مشکور ہیں کہ انہوں نے اج کے پروگرام کےلیے وقت دیا سات دن قبل میں بیرون ملک جارہا تھا کہ چیرمین پاک ا فغان کو آپریشن فورم حبیب اللہ کا فون ایا کہ افغانستان میں زلزلہ آیا ہے ہمیں کچھ کرنا چاہیے میں نے پروگرام بنا لیا کہ ہم نے متاثرین افغانستان کی مدد کرنا ہے 60 ملین کے سامان کا اہتمام ہوا جو کہ ہم نے افغانستان کےلیے روانہ کردیا ہے بڑا افسوس ہے کہ کسی میڈیا چینل پر افغانستان کے زلزلے کا تزکرہ نہیں ہوا ہمیں مصیبت زدہ لوگوں کے کام آنا چاہیے افغانستان کو ہماری ضرورت ہے اس وقت ہمیں افغانستان کا ساتھ دینا چاہیے یہ وقت کا تقاضا ہے میں اپنے ڈونرز کا بے حد مشکور ہوں جو ہم پر اعتماد کرتے ہیں انشاءاللہ ڈونرز کی ایک ایک پائ کو متاثرین افغانستان تک پنچاہیں گے ہم حکومت آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے افغانستان کے متاثرین کی مدد کی پاک افغان کو آپریشن فورم کے چیرمین حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ چوہدری اختر ایک عظیم انسان ہیں چالیس سال سے زاہد افغانستان میں جنگ رہی کوئ مدد کو نہیں ارہا تھا کہ چوہدری اختر آگے بڑھے اور افغانستان کی مدد کی برفباری کے موسم میں ۔ چوہدری اختر نے ریلیف کا سامان ۔ افغانستان پہنچایا ہے ایسے لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،2021 میں پاک افغان کو آپریشن فورم بنا اس کے بعد ہم نے بے انتہا افغانیوں کی مدد کی ہم پاکستان کے ڈاکٹروں کا کیسے شکریہ ادا کریں جہنوں نے رات دن ایک کرکے افغانیوں کی مدد کی مریضوں کا علاج کیا جن لوگوں کی بینائ جا چکی تھی علاج کے بعد ان کی بینائ واپس لوٹ آئ وہ خوشی خوشی واپس لوٹے ممبر پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خدمت خلق کا کام کرنے والے بہت کم لوگ ہیں جو لوگ خدمت خلق کا کام کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائ کی جانی چاہیے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کورٹ کی خدمات قابل قدر ہیں یہ بہت کار خیر کا کام ہے نبی اکرم نے خدمت انسانیت پر زور دیا ہے اتحاد اور انسانیت کی قدر کے حوالے سے کام کرنا چاہیے یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کےلیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا چاہیے کورٹ کے ڈونر چوہدری عمران نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کورٹ کے چیرمین چوہدری اختر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چوہدری اختر جیسے عظیم لوگ ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جہنوں نے دن رات بے سہارا بچوں کو سہارہ دیا ان کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا میرپور میں کورٹ کا مثالی ادارہ موجود ہے یہ ادارہ چوہدری اختر کے جذبوں کی عکاسی کرتا ہے ہمیں اپنی سوساہیٹی کےلیے کام کرنا چاہیے مصاہب و مشکلات سے دوچار لوگوں کے کام انا چاہیے تقریب کے اختتام پرافغانستان کے متاثرین کےلیے ریلیف کا سامان بھیجنے کےلیے دستاویز پر چوہدری محمد اختر چیرمین کورٹ اور چیرمین پاک افغان کو آپریشن فورم حبیب اللہ نے دستخط کیے۔
اس موقع پر KORT کے کنٹری ڈائریکٹر ساجد دلاور خان جنہوں نے پورے افغان ریلیف پراجیکٹ کی نگرانی کی، ممتاز صحافی، سماجی کارکن وغیرہ موجود تھے۔