مقبوضہ کشمیر میں عوامی اتحاد ویک جہتی کی نئی مہم شروع اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے

سری نگر کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں اتحاد ویک جہتی کی نئی مہم شروع کی ہے اس مہم کے تحت  بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مضبوط بنانے زور دیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں ۔ ان پوسٹرز میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن اور سیاسی استحکام کی را ہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے لہذا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے۔پوسٹروں میں کہا گیا کہ کشمیری آزادی کے مبنی بر حق نصب العین کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔ جموں وکشمیر لبریشن الائنس نے بھی پوسٹروں کے ذریعے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھر پور اتحاد کے ذریعے آر ایس ایس کی کشمیرمخالف پالسیوں کو ناکام بنائیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر میں ایک بیان میں کشمیر ی قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاکی وجہ سے جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہیں۔