جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ اور واٸس آف وکٹمز کا شیخ سرفراز احمد کے والد بزرگوار شیخ ریاض احمد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار

سرینگر جون 16.جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ اور واٸس آف وکٹمز نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک اسلامی کے معروف اور سرکردہ کارکن شیخ سرفراز احمد کے والد بزرگوار شیخ ریاض احمد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوۓ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ۔
ادھر جے کے سالویشن مومنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بٹہ مالو گیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انھوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقين کے صبروتحمل کے لۓ دعا کی ۔