نیب کے ڈپٹی چیئرمین نے استعفیٰ دے دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کے نائب چیئرمین حسین اصغر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔

حسین اصغر کے استعفے کی وجہ سامنے نہیں آسکیں۔

حکومتی ذرائع نے حسین اصغر کی جانب سے صدر کو استعفیٰ بھیجے جانے کی تصدیق کی۔

نیب قوانین کے مطابق احتساب کے قومی ادارے کے کسی عہدیدار کا استعفیٰ چیئرمین کو بھیجا جاتا ہے اور اگر معاملہ چیئرمین، نائب چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کا ہو تو اسے حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجا جاتا ہے۔

حسین اصغر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ وہ بیورو کے کام کرتے ہوئے اطمینان محسوس نہیں کر رہے تھے۔

انہیں اپریل 2019 میں نیب کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

حسین اصغر سے معاملے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ تھے۔