آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے جموںوکشمیر کی متنازعہ نوعیت تبدیل نہیں کی جاسکتی بھارتی جیلوں میں قیدکشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر( )کل جماعتی حریت کانفرنس  نے کہا ہے کہ  آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے جموںوکشمیر کی متنازعہ نوعیت تبدیل نہیں کی جاسکتی اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔  ترجمان  حریت کانفرنس  نے ایک بیان میں کہا ہیکہ بھارتی جیلوں میں نظربند حریت قیادت اور دیگرکشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔بیان میں انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے۔بیان میں کہاگیاکہ ہم روز کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا مشاہدہ کرتے ہیں جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ بیان میں میر واعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیاہے جو5 اگست 2019  سے مسلسل اپنے گھرمیں نظربند ہیں ۔بیان میں کہاگیاکہ خطے میں امن کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ حریت کانفرنس  نے سوپور میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔   بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیریوں کے عزم کو توڑا نہیں جاسکتا۔ کشمیریوں نے اپنے حقوق کے حصول اورتنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں اورآج بھی دے رہے ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ بھارت کی طرف سے جموںوکشمیر میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے خطے کے امن کے لئے مزید خطرات اور تنازعہ کشمیر کے حل میں مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔بیان میں کہاگیاکہ