اقتصادی رابطہ کمیٹی،1 ارب ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویکسین کی خریداری کیلئے پہلے مرحلے میں 18 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی، ملک بھر میں 70 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کیلئے 1 ارب ڈالر کی ویکسین خریداری کی منظوری،18 کروڑ ڈالر کی رقم این ڈی ایم اے کو ویکسین کی خریداری کیلئے دی جائے گی۔ 1 ارب ڈالر کی کین سائنو، سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کی فیس ادائیگی کیلئے گرانٹ کی منظوری دی، کنٹرولر جنرل آف پاکستان کیلئے 1 ارب 16 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری، وزارت تعلیم کیلئے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور، ترسیلات زر کے حوالے سے نئی اسکیم کی مارکیٹنگ کیمپین کیلئے 74 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری، وزارت انسانی حقوق کیلئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ منظور، انٹیلی جنس بیورو کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی