مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید32افراد جاں بحق ہو گئے ہیں کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 92ہزار 360تک پہنچ گئی ہے۔

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس  سے مزید32افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔  مقبوضہ کشمیر میں  گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 38ہزار 114ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1895افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںاس طرح کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 92ہزار 360تک پہنچ گئی ہے۔  تازہ ہلاکتوں میں گیارہ افراد گذشتہ شام جاں بحق ہوگئے ان کا تعلق بتہ مالو سرینگر،ذکورہ سرینگر،پادشاہی باغ سرینگر،برینوار بڈگام،کنڈ کولگام،تھمنہ پلوامہ،رائپورہ ستواری جموں،راجوری،بٹیان تھنہ منڈی اور جموں سے تھا۔