بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، حریت کانفرنس اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں

سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس نے  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی  رہائی کے لیے  اقدامات کریں ۔ ترجمان  کل جماعتی حریت کانفرنس نے  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس پر بھی زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت پردبائو ڈالیں کہ وہ مقبوضہ علاقے کا فوجی محاصرہ ختم کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔ ترجمان کے مطابق  بھارتی اور کشمیری  جیلوں میں کشمیری قیدیوں کو مشکل حالات میں رکھا گیا ہے۔ قیدیوں کو ضروری طبی سہولت، متوازن غذا اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ر کھ کر  آزادی پسند قیادت کو قتل کرنے کی مجرمانہ سازش کی جارہی ہے ۔ اسی سازش کا شکار تحریک حریت کے چیر مین شہید اشرف صحرائی بنے تھے ۔  مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹرحمید فیاض ، ڈاکٹر غلام محمد بٹ، آسیہ اندرابی ،فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نصرین، غلام قادر بٹ، محمد یوسف میر، امیرحمزہ، محمد یوسف فلاحی ، شوکت احمد خان، محمد ایوب میر، محمد ایوب ڈار، نذیر احمد شیخ، الطاف فنتوش، نعیم احمد خان، ایازکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہدالاسلام، ظہور احمد وٹالی، شاہد یوسف، شکیل یوسف، مظفر احمد ڈار، محمد رفیق گنائی، شوکت حکیم، طارق پنڈت، معراج الدین نندا، فاروق توحیدی اوردیگر نے اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ آزادی کے مقدس مقصد کے لئے وقف کیا اورانہوں نے ظالم اور جابر جیل حکام سے کبھی رعایات کی بھیک نہیں مانگی۔