پیپلز لیگ کا شہدائے گاﺅ کدل کو خرج عقیدت

سرینگر 16جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلزلیگ نے شہدائے گاﺅ کدل کو شہادت کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 21جنوری1990کو سرینگر کے علاقے گاﺅ کدل میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پچاس سے زائد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی کر دیے تھے۔ کشمیری عوام یہ احتجاج بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں کئی خواتین کی آبروریزی کیخلاف کر رہے تھے۔ پیپلز لیگ کے چیف کارڈی نیٹر ڈاکٹر سرفراز نے شہدائے گاﺅ کدل کی 31 وی برسی کے تناظر میں سرینگر کے علاقے مندر باغ میں ایک مظاہرے کی قیادت کی ۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکا عظیم مشن مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔