مقبوضہ جموں وکشمیر : ’این آئی اے‘ نے بانڈی پورہ سے ایک استاد کو گرفتار کر لیا

سرینگر17اپریل : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“ (این آئی اے )نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک استاد کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے ۔”این ائی اے“ نے الطاف احمد راتھر نامی استاد کو ایک مجاہد تنظیم کیلئے نوجوان بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ الطاف احمد کو بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انکے خلاف گزشتہ برس درج کیے گئے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔
دریںاثنا بھارتی پولیس ضلع بارہمولہ کے علاقے کریریKreeri))سے دو کم عمر لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے لڑکے ایک مجاہد تنظیم میں شامل ہونے کا ارادہ کر رہے تھے۔