مقبوضہ جموںوکشمیر: بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تلاشی آپریشن شروع کردیا

سرینگر 10اپریل : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع شوپیاں میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے چھترا گام کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی جسکا سلسلہ آخری اطلاعات تک جاری تھا ۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے جمعرات اور جمعہ کو شوپیان قصبے کے جان محلہ میں ایک پرتشدد آپریشن کے دوران پانچ نوجوان شہید کردیے تھے۔