15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن ، پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں

اسلام آباد : او آئی سی  اجلاس میں  15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن  منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، پاکستان نے قرارداد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں ، اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) اسلام و فوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف خصوصی مہم چلانے پر تیار ہوگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کےلیےوزیر اعظم نےآواز اٹھائی، پاکستان نےاسلاموفوبیا پر15مارچ کوعالمی دن منانےکی قرارداد پیش کی ، قراردار وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کےلیےاو آئی سی کاوشیں کررہی ہے ، او آئی سی کی جانب سے15مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔

انھوں نے کہا کہ او آئی سی گروپ کے زیر اہتمام 17مارچ کو نیویارک میں اجلاس ہو گا ، اسلام و فوبیا کے رجحان سےمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، پاکستان نےبین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کا دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی ، ہم بین المذاہب اورثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔