مقبوضہ کشمیرمیں شب معراج ،وادی کشمیر میں شب خوانی کی مختصر مجالس کا اہتمام صورہ سمیت دیگر بڑی مساجد اور خانقاہوں میں شب معراج کی مجالس منسوخ

سرینگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں مسلسل دوسرے برس بھی آثار شریف حضرت بل میں شب معراج کی اجتماعی تقریب کو منسوخ کیا گیا۔ کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ برس کی ہی طرز پر شب معراج کی مناسبت سے شب خوانی کی تقریب درگاہ حضرت بل، آثار شریف کلاشپورہ اور  صاحب صورہ سمیت دیگر بڑی مساجد اور خانقاہوں میں منسوخ کی گئی۔کے پی آئی کے مطابق  وادی کے دیہی اور مقامی علاقوں کی مساجد میں شب خوانی سے متعلق مختصر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ امسال تاہم معراج العالم کے موقعہ پر درگاہ حضرت بل میں شب خوانی کی مختصر تقریب منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس کورونا کے نتیجے میں عائد کئے گئے لاک ڈائون کے دوران درگار حضرت بل سمیت دیگر مقامات پرموئے مقدس کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔ کو رونا وائرس کے پیش نظرمسلم وقف بورڈنے اعلان کیا تھا کہ امسال شب معراج کے موقعہ پر بورڈکی زیرنگرانی زیارت گاہوں ،درگاہوں اورمساجد میں شب خوانی کی مجالس کااہتمام نہیں کیاجائیگا۔ ۔ عمومی طور پر شب معراج کی تقریب پر پوری وادی کی مساجدمیں شب خوانی کی تقریبات منعقد ہوا کرتی تھیںلیکن کورونا وائرس کی وجہ سے شب خوانی کی محدود مجالس کا اہتمام کیا گیا اور تقریبات میں کورونا کے خدشہ کے پیش نظر لوگوں نے سماجی دوری اختیار کیا