سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے حادثے میں زخمی

سڈنی: () سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن بائیک چلاتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے، خوش قسمتی سے لیجنڈری کھلاڑی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کےمطابق ٹریفک حادثے میں 300 کلو گرام وزنی موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریباً 15 میٹر دور تک لے گئی، شین وارن کا بیٹا جیکسن بھی ان کے ساتھ بائیک پر موجود تھا، لیجنڈری بولر اور ان کا بیٹا نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور بہت درد بھی محسوس کررہا ہوں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔