ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت کشمیری نوجوان کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیدی

سرینگر05 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہائیکورٹ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے صوف شالی کے رہائشی مشتاق احمد وانی کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اس کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کو رٹ کے جج جسٹس سنجے دھر نے کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے دوبارہ کہاکہ کسی بھی شخص کوپہلے ہی کالعدم قراردیئے گئے حکم کی بنیاد پر نظربند نہیں کیا جاسکتا ۔انہوںنے کہاکہ اگر نظربندی کی سابقہ وجوہات کو بھی مدنظر کھا جائے تو نظربندی کا یہ حکم ناقص ہو گا ۔