ٹک ٹاک پر پابندی امریکہ کو مہنگی پڑسکتی ہے کیونکہ۔۔۔ امریکی ماہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کردیا

نیویارک (شِنہوا) ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے معاملے پر امریکہ کوہار ماننا پڑ سکتی ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ سکول آف بزنس اینڈ سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک آفئیرز کے معاشیات اور اقتصادیات کے پروفیسر وے شانگ جن کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو کسی امریکی خریدار کے ہاتھوں ارزاں نرخ پر فروخت کرنے پر مجبور کرنا چینی مارکیٹ میں کئی امریکی کمپنیوں کو خطرے سے دوچار کردے گا۔

چین اپنے ردعمل میں چند امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے سکتا ہے اور یہ کمپنیاں مجبوراً چینی خریداروں کو ارزاں قیمت پر فروخت کرنا پڑ سکتا ہے۔اگرچہ چین نے ایسانہیں کیا۔لیکن یہ خطرہ اب بہت شدت اختیار کرگیا ہے۔ اگرچہ ٹرمپ کے ان اقدامات سے امریکہ کو مختصرمدت کیلئے فائدہ ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے امریکی مفادات کے لئے سنگین ممکنہ خطرات پیدا کئے ہیں۔