.جمو ں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے دفتر واقع باغات میں آج ایک اہم اجلاس زیر قیادت نائب چیئرمین جناب عبدالقدیر صاحب منعقد ہوا

سرینگر 4مارچ جمو ں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے دفتر واقع باغات میں آج ایک اہم اجلاس نائب چیئرمین جناب عبدالقدیر صاحب کے زیر قیادت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قدیر صاحب نے اس امر پر زور دیا ہے کہ موجودہ پرتناؤ حالات کے پیش نظر اپنے صفوں کو ازسرنو منظم کر کے تحریک تیں اپنا قیمتی وقت دینے کی ضرورت ہے تحریک آج نازک ترین دور میں داخل ہو چکی ہے لہذا حکمت عملی کو سامنے رکھتے ہوئے راست اقدام کرنے پر زور دیا ہے اپنے اہداف پر ہماری نظریں مرکوز ہونی چاہیے دریں اثنا دو روز قبل باغات برزلہ سرینگر کے ایک طالبعلم ثاقب رشید ولد عبدالرشید بٹ کو دہلی میں پراسرار طور قتل کیا گیا ہے آج ان کی نعش کو آبائی گھر واقع باغات سرینگر لائی گئی ہے ان کی نماز جنازہ میں نائب چیئرمین جنرل سیکرٹری آرگنائزر اور زونل صدر نے عملی حصہ لیا اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا سالویشن مومنٹ غمزدہ خاندان کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعاہے مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو بہتر نعم البدل عطاء کرے۔