تحریک انصاف نے جے یو آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کر دیا۔

پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے جے یو آئی کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی ہے جس میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حافظ حسین احمد نے فضل الرحمان کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا، مولانا خان محمد شیرانی کو بلا لیا جائے، مولانا فضل الرحمان کے اپنے لوگوں نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بتانا ہو گا اُن کو فنڈنگ کہاں سے ہوئی ہے، مولانا رسیدیں الیکشن کمیشن جمع کرائیں ہم نے تمام ثبوت جمع کردیے ہیں۔