
مودی حکومت نے پنڈت کالونیوں کی تعمیر کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
سرینگر19جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈت ملازمین کےلئے عارضی رہائش گاہوں کے نام پر علیحدہ کالونیوں کی تعمیرمیں سہولت کی غرض سے 13عمارتوںکی نیلامی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بارہمولہ کررہے ہیں۔ سات رکنی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ان عمارتوںکی نیلامی کیلئے بولی کی کم سے کم قیمت مقرر کریں۔کمیٹی کو اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ مقررہ قیمت سے کم کسی بولی پر غور نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے قبول کیاجائے گا۔