حریت رہنماﺅںکی طرف سے سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر19جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکی برسی کے موقع پر جمعرات کو سرینگر میں مکمل ہڑتال کی دوبار ہ اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہبھارتی فوجیوں نے21جنوری 1990کو سرینگر کے علاقے گاﺅکدل میںپر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید اورسینکڑوںکو زخمی کر کے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی تھی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں گاﺅکدل میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوںکے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جنگ آزادی میں جلیاں والا باغ کے قتل عام کے بعد انگریزسامراج کو اپنی ظلم وبربریت کا احسا س ہو گیاتھا۔ تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں جلیاں والا باغ جیسے درجنوں واقعات میں نہتے کشمیریوںکو شہید کیا ہے اور بھارتی فورسز مسلسل بے شرمی سے نہتے کشمیریوںکے خلاف کھلی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ حریت ترجمان نے جنوری کے مہینے میں سوپور، گائدکدل اور ہندواڑہ کے خونین سانحات میں شہید ہونے والے 131نہتے کشمیریوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے مقدس مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے او ر اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
ادھرحریت رہنماءغلام محمد خان سوپوری، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اورنیشنل فرنٹ نے سرینگر سے جاری اپنے الگ الگ بیانات اورجموںوکشمیر پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین سیداعجاز رحمانی نے اسلام آباد سے جاری بیان میںشہدائے گاﺅ کدل کی 31ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ گاﺅکدل جموںوکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جب بھارتی فوج نے خون کی ہولی کھیلتے ہوئے 50سے زائد نہتے کشمیریوںکو شہید کر کے ظلم و جبر کی ایک بھیانک داستان رقم کی تھی جسے آج تک غیور حریت پسند کشمیری عوام فراموش نہیں کرسکے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوںکی حق پر مبنی تحریک آزادی کو کمزور کرنے کیلئے بھارت روز اول سے جو انسانیت کش حربے ، ظلم وجبراور قتل و غارتگری کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اس کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی ۔ تاہم انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام اپنی تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کاعزم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے سانحہ گاو ¿کدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث بھارتی فوجیوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہے مقبوضہ علاقے میں معصوم انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری رہے گا اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوتا رہے گا۔