قابض انتظامیہ نے پولیس کوشبیر شاہ کےخلاف جھوٹے مقدمہ میں پولیس کو کارروائی کا اختیار دیدیا

سرینگر19جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںقابض انتظامیہ نے پولیس کو چھ سال پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءشبیر احمد شاہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون تحت کارروائی کا اختیار دیدیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ کوبھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جولائی 2017 میں منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں۔