پولیس کے تشدد میں سیدعلی گیلانی کا بیٹا اور بہو زخمی

سرینگر02 ستمبر () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا بیٹا اور بہو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر پولیس کے تشدد میں زخمی ہوگئے۔

سیدعلی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ان کی اہلیہ بھارتی پولیس کی طرف سے بزرگ رہنماء کی میت کو زبردستی اپنی تحویل میں لینے پر مزاحمت کے دوران زخمی ہو ئے۔

پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بزرگ رہنما کی میت کو زبردستی اپنی تحویل میں لے کر حیدر پورہ سرینگر کے ایک قبرستان میں ان کی تدفین کردی۔