میری دوست میری زندگی

صبغہ قمر عباس {سیالکوٹ}

ملی تھی جب تم سے بھٹکی ہوئی تھی میں ملا جب ساتھ تیرا تھوڑی سنبھلی ہوئی تھی میں اس سفاک دنیا میں نادان سی تھی میں اس بھول بھلیاں میں الجھی ہوئی تھی میں اس کالی دنیا میں نا چیز سی تھی میں گمنام سی تھی میں ہاں! گمنام سی تھی میں ملی تھی جب تم سے تھوڑی سنبھلی ہوئی تھی میں سمجھ کہ بھی کوئی سمجھ نا سکے ایسی ناسمجھ چیز تھی میں اس الجھی دنیا میں الجھی ہوئی تھی میں ملا جب ساتھ تیرا تھوڑی سنبھلی ہوئی تھی میں نادانی تو جیسے جانے لگی مجھے ناسمجھ کو جب تم سمجھنے لگی برائی تو مجھ سے مٹنے لگی جب ساری باتیں تم سے کرنے لگی میرے ہاتھ میں قلم تھمایا تم نے مجھے خود سے متعارف کروایا تم نے اس ناچیز کو اک نام ملا اس نام کی تو وجہ بنی میں رب کے قریب جانے لگی جو تو رب کی رحمت سے نعمت ملی تو کہتی ہے تیری طاقت ہوں میں اب کیسے بتاؤں میری شناسائی بھی تو میری دنیا بھی تو میری کل کائنات ہے تو بنام ہما مختار احمد