جوبائیڈن کا کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد لاک ڈاؤن نہ لگانے کا عندیہ

واشنگٹن: () امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد لاک ڈاؤن نہ لگانے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ اومی کرون تشویش کا باعث ہے لیکن گھبراہٹ کی وجہ نہیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ اومی کرون سے لڑ کر اسے شکست دیں گے، امریکامیں لاک ڈاؤن کا آپشن موجود نہیں ہے، شہری ویکسین لگوا کر کورونا کی ہر قسم کوشکست دیں، وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے ویکسین کی نئی خوراکوں کی ضرورت ہے۔

امریکہ نے وائرس کی نئی قسم سے بچنے کیلئے جنوبی افریقہ سمیت دیگرسات ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔