وزیراعظم نے ملک میں گیس لوڈ شیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے بریفنگ طلب کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے گیس لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر حکام سے بریفنگ لینے کے لیے توانائی کے امور پر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور سیکرٹریز شریک ہوں گے جس میں وزیراعظم کو گیس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا، توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

صنعتوں کو بجلی، گیس کی فراہمی پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا اور ملک میں بجلی کی طلب اور رسد پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔