ملک میں کورونا سے مزید 71اموات، 2ہزار 545 کیسز رپورٹ

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں ایک روز میں‌ مزید 71مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 71 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد9 ہزار 80 ہوگئی ہے ۔ ملک میں‌ اب تک کورونا کے4لاکھ 48 ہزار522 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2545نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
 
 پنجاب
 
 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد د 1 لاکھ 29 ہزار291 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار 491 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 
سندھ
 
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار706 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 3 ہزار273 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 
خیبرپختون خوا
 
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53ہزار609 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1502 افراد چل بسے۔
 
بلوچستان
 
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 17ہزار838 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 176 مریض چل بسے ۔
 
اسلام آباد
 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار441، جبکہ اموات کی تعداد 381 تک جاپہنچی ۔
 
گلگت بلتستان
 
گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 804 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 99افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
آزاد کشمیر
 
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار833 ہوچکی ہے جبکہ 191 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 591 ہوگئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار090 ٹیسٹ کئےگئے، ملک میں اب تک61لاکھ 76ہزار889 کورونا ٹیسٹ ہوچکےہیں ۔ ملک بھر میں 615 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلیے سہولیات ہیں ۔