
نواز شریف نے پاکستانی سیاست میں اپنا گلا خود دبایا ہے. شیخ رشید
سابق وزیراعظم اپنی باقی کی زندگی لندن میں ہی گزاریں گے‘ دسمبر تک سب جگہ جھاڑو پھر جائے گا.وزیر ریلوے کی کراچی میں پریس کانفرنس
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری مجھ سے کیوں ڈر رہے ہیں، شرارت کا اب مجھ میں کوئی عنصر نہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں‘انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جہاں میں ہوں گا وہاں وہ نہیں آئیں گے تو میں قومی اسمبلی میں بھی ہوں.
اے پی سی کے جلسے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں اے پی سی جلسہ کرے گی میں بھی وہیں پر جلسہ کروں گا، وہ وقت ختم ہوگیا 5 ہزار لوگوں کو 50 ہزار بتایا جاتا تھا ‘حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کی کسی سے ناراضی نہیں، پاکستان کی افواج اور حکومت ایک پیج پر ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں، وہ کرپٹ راہنماﺅں کو آئین و قانون کے مطابق ان کی جگہ پر پہنچائیں گے ایک صحافی کی جانب سے طلال چوہدری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرا لیول نہیں ہے‘ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جلد ریلوے کی زمین سے تمام تجاوزات ختم کرادیں گے اور آئندہ 15 روز میں برطانوی دور کا نقشہ بھی جاری کردیں گے.انہوں نے کہا کہ ریلوے کا اصل کام کراچی میں ہے اور لاہور صرف بحث کرنے کی جگہ ہے شیخ رشید نے کہا کہ ساڑھے 4 مہینے ریل نہیں چلی جس کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ 6 ٹرینیں نجی مسافروں کو دے دی ہیں، 17 کا ٹینڈر کر رہا ہوں، چاہتا ہوں ریلوے سے کرپشن ختم ہوجائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پر تمام ترقی روک دی ہیں، جس نے موجودہ ٹریک پر ایک روپیہ لگایا میں نیب میں کیس دے دوں گا.کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کے سی آر کے لیے مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر ٹرین چلائیں گے، اگر وہ خود چلانا چاہیں تو انہیں بنا کر ان کے حوالے کرنے کو تیار ہیں‘انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کہیں بھی رکاوٹ کھڑی ہو. وزیر اعظم کے گیارہ سو ارب کے کراچی پیکج کے اعلان کے حوالے سے وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی کو پیکج ملے گا اور سارا کچرا بھی اٹھ جائے گا ریلوے کی جانب سے ٹریکنگ ایپ کو ٹیک اوور کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ریلوے کبھی اسے ٹیک اوور نہیں کرے گی ریلوے جسے ٹیک اوور کرے گی تباہ کردے گی.