ملک میں کورونا وائرس سے14 افراد چل بسے ، 842 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے14 اموات جبکہ 842نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، نئے کورونا کیسز اور اموات میں کمی ہوئی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنےتازہ اعداد وشمارجاری کردیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 14 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار068 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں‌ اب تک کورونا کے2 لاکھ 83 ہزار487 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 815 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
 
 پنجاب
 پنجاب میں کورونا مریضوں کی   تعداد 94 ہزار 223 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 166افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
 
 سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2259 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
 
خیبر پختون خوا
 خیبر پختون خوامیں کورونا وائرس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد34ہزار 539 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1222 افراد چل بسے۔
 
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11ہزار 835 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 137 مریض چل بسے ۔
 
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی اسلام آباد میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 15 ہزار214ہوگئی ،جبکہ اموات کی تعداد 171 تک جاپہنچی ۔
 
گلگت بلتستان
 گلگت بلتستان میں اب تک 2ہزار 301 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 55 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
 
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار129ہوچکی ہے جبکہ 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار604 تک جا پہنچی ہے ۔