یوتھ سوشل فورم کی طرف سے جماعت اسلامی کے رہنماء کی وفات پر اظہار تعزیت

سرینگر مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کا ایک وفد جماعت اسلامی کے رہنما اور مذہبی اسکالر ثنا اللہ میر کی رہائش گاہ پر گیا جن کا چند روز قبل کولگام انتقال ہو گیا تھا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد کی قیادت زبیرحسن میر کررہے تھے اور وفدمیں سید مبشر اور ذیشان االاسلام شامل تھے۔
وفدنے سوگوارخاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار کی جانب سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اس موقع پر زبیر حسن میر نے ثنا اللہ میر کی سماجی ، مذہبی اور سیاسی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے مظلوم کشمیری عوام کیلئے ثنا اللہ میر جیسے افرادکی قیمتی اور بے مثال قربانیوں کا تحفظ کیاجائے۔
via urdupoint news