
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کاہیلی کاپٹر گر کرتباہ
جموں ،3 فروری (ساوتھ ایشین وائر)
پیر کو صبح 11 بجکر 15 منٹ پر بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر چیتا جموں کے علاقے ریاسی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر اڑانے والے دونوں پائلٹوں کو بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔
چیتا ہیلی کاپٹر ایک اعلی کارکردگی کا ہیلی کاپٹر ہے جو بہت وسیع وزن ، مرکز کشش ثقل اور اونچائی کے حالات پر کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔