کراچی: سندھ حکومت کی ناقص رین ایمرجنسی پالیسی کے باعث گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے پانی میں قائد اعظم کی جائے پیدائش بھی ڈوب گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کھارادر میں موجود بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی محفوظ نہ رہ سکی، وزیر مینشن بھی برساتی پانی میں ڈوب گیا۔ مون سون کے تیسرے اسپیل میں کراچی میں ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے وزیر مینشن کے سامنے اور اطراف کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، برساتی پانی کے ساتھ سیوریج کا پانی بھی شامل ہو گیا ہے۔ وزیر مینشن کے چاروں اطراف اور دروازے کے باہر لگی گرل سے پانی اندر داخل ہوا، دوسری طرف انتظامیہ کی بے حسی کے باعث بانی پاکستان کی جائے پیدائش سے تاحال نکاسی کا کام شروع نہ ہو سکا ہے، علاقے کی بجلی بھی کئی گھنٹوں تک غائب رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی تھی، جس میں شہر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، اس دوران شہر میں 60 فی صد سے زائد علاقے بجلی سے محروم رہے، متعدد علاقوں میں برساتی نالے ابل پڑے اور سڑکیں تالاب بن گئی تھیں۔ بارش کے دوران 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائی چلیں، مضافاتی علاقوں میں آندھی آئی، گلشن حدید میں 86.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، جس میں وہ قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ کوروناصورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایک بار پھر کورونا سے متعلق قوم سےاظہار خیال کریں گے، کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد عمران خان قوم سے مخاطب ہوں گے۔

،ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران قوم کو کورونا صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی عالمی دنیا میں پذیرائی سے متعلق بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کورونا صورتحال میں پاکستان کی مؤثر حکمت عملی پر بات کریں گے اور قوم سے عید الاضحی پر ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کریں گے۔

یاد رہے وراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی،ایس اوپیزپرعملدرآمدکےباعث یہ ممکن ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم سے گزارش کرتا ہوں عید کے موقع پر بھی ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالاضحیٰ سادگی کےساتھ منائی جائے، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کودہرایاگیاتو اسپتال بھر جائیں گے، میں حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم دے رہا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

via ary news