بھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کینیڈین سکھ شہری کے قتل سے ثابت ہوا کہ بھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، پاکستان توقع کرتا ہے کہ ہمارے شہریوں اور کشمیریوں کے تحفظ کو بیرون ممالک حکومتیں یقین بنائیں گی۔ترجمان کے مطابق کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے، گذشتہ برس دسمبر میں پاکستان نے ڈوزئیر جاری کیا تھا، اس ڈوزئیر میں بھارت کی لاہور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے گیے تھے، بھارت کی جانب سے کینیڈین سکھ شہری کے کینیڈا میں قتل سے بھارتی قتل عام کا دائرہ کار دنیا میں پھیل گیا ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ پاکستانی شہریوں اور کشمیریوں کے تحفظ کو بیرون ممالک حکومتیں یقین بنائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانیوں اور کشمیریوں کے تحفظ کے لیے میزبان حکومتیں اقدامات کریں، واشنگٹن میں ہمارے سفیر کی امریکی کانگریس مین و سینیٹرز سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پاکستان اور آئی ایم ایف بورڈ کے درمیان ہوئے، ان مذاکرات میں متعدد شراکت دار شریک رہے، ان مذاکرات پر انٹرسیپٹ کی رپورٹ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان نے بھارت کی جانب سے اننت ناگ آہریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات پر جواب میں کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔