پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار ارشد آزاد ایڈووکیٹ میونسپل کارپوریشن باغ کے ایڈمنسٹریٹر مقرر نوٹیفکیشن جاری

باغ آزاد کشمیر(سید طاہر حسین شاہ سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ارشد آزاد ایڈووکیٹ میونسپل کارپوریشن باغ کے ایڈمنسٹریٹر مقرر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا-تفضیلات کے مطابق سردار ارشد آزاد ایک بنیادی سیاسی کارکن ہیں –

وہ سابق آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں گورنمنٹ کالج باغ میں کالج یونین کے جنرل سیکرٹری بنے 1984ء میں انہوں نے سخت مقابلے کے بعد کالج یونین کے صدر منتخب ہوئے-سردار ارشد آزاد آزادکشمیر میں آکری ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنی وارڈ سے الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے چئیرمین بلدیہ کے الیکشن میں حصہ لیا اور 1 ووٹ کی کمی وہ سے یہ الیکشن ہار گئےتھے-

مگر بہترین اور موثر اپوزیشن کا رول نبھایا-اس کے علاوہ انہوں نے 2006 میں حلقہ وسطی باغ سے قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا-2016 کے الیکشن میں وہ 2 دیگر امیدواران اسمبلی سردار طاہر اقبال، حاجی نگزیب چغتائی اور سابق چیئرمین زکوٰۃ سردار خلیق عارف کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اور وزیر حکومت مشتاق احمد منہاس کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا-