
پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوج کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا، فواد
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوج کے خلاف طوفان بدتمیزی مچایا۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ یہ اکاؤنٹس ن لیگ کےحق میں مہم چلاتے رہے پھر فوج کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا، وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔