کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے جموں وکشمیر میں بھارتی ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز کھولے جارہے ہیں

جموں() کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑگیا ہے۔بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر میں ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز متعارف کرا کر کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کی روزی روٹی چھننے کا منصوبہ بنایا ہے اس سلسلے میں جموں وکشمیر میں بھارتی ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز کھولے جارہے ہیں۔جموں وکشمیر میں جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور جموں کیمسٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں میں ملٹی برانڈ اور بڑے چین سٹورز متعارف کرانے کے منصوبے سے کشمیری تاجروں اور ان کے ملازمین کی روزی روٹی پر تباہ کن اثر پڑے گا۔انہوں نے مودی حکومت پر زور دیا کہ وہ ا س منصوبے کو ترکرے۔ جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر راکیش گپتا اور جموں کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوین کمار نے جموںمیں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملٹی برانڈ چینز کے ذریعے سٹورز کھولنے کے بعد مقبوضہ علاقے کے تاجروں کو پیش آنے والے مشکلات پر روشنی ڈالی۔راکیش گپتا نے نریندر مودی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملٹی برانڈ اور بگ چین اسٹورز کھولنے کو صرف میٹرو شہروں یا بڑی آبادی والے شہروں تک محدود رکھیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ہندنے توجہ نہیں دی تو اس کے نتیجے میں تاجروں کو بھاری نقصان ہو گا ۔