عباسپور میں وٹرنری ہسپتال کے قیام کا جلد عمل میں لایاجائے گا ۔ ڈی جی لائیو سٹاک
راولاکوٹ() وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے احکامات کی روشنی میں عباسپور (دھر ) بازار میں وٹرنری ہسپتال کے قیام کا جلد عمل میں لایاجائے گا ۔ دودھ اور گوشت کی مقامی سطح پر فراہمی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بھرپور کردار اد اکررہا ہے ۔ وزیراعظم آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں کہ دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑھانے کیلئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ متاثرہ عوام کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جائے ۔اس کیلئے عوامی مطالبہ پر دھر بازار کے ساتھ وٹرنری ہسپتال کا قیوم عمل میں لایاجائے ۔ وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان ہمراہ ضلعی آفیسران دھر بازار تشریف لائے اور عوام علاقہ سے ہسپتال کے قیام اور عوامی مسائل کے حوالہ سے مشاورت کی ۔عوام علاقہ نے عوامی مسائل پر بھرپور دلچسپی لینے اور ان کو موقع پر حل کرنے کی کوشش پر وزیر اعظم آزاد جمو ںکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی ، ڈائریکٹر جنرل لائی سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور دیگر آفیسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کیا ۔ اس پروگرا میں ڈاکٹر اعجاز خان ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ، ڈاکٹر طاہر محمود ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ضلع پونچھ ، ڈاکٹر ظفر اقبال ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ وٹرنری سروس ضلع پونچھ اور مقامی زعمائے کرام سردار ادیب ، محمد الطاف ، محمد شہزاد ، وحید اعوان ، حاجی محمد رفیق ، اور دیگر عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے مقامی سطح پر دودھ ، گوشت اور انڈوں کی پیدا وار کو بہتر کر کے نہ صرف متوازن خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی بلکہ لوگو ںکو مقامی سطح پر روز گا کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں ۔ زر خیر زمینوں کو آباد کر نے اور مویشیوں کی افزائش کیلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس حوالہ سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ دھر بازار میں جلد جدید وٹرنری ہسپتال قائم کیاجائے گا جو مقامی زمینداروں کو تمام ضروری سروس مہیا کرے گا ۔