مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 352 ہو گئی کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 51ہزار 914 ٹیسٹ ہوئے مزید 100افراد متاثر

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 352افراد تک پہنچ گئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے  51ہزار 914 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 مسافروں سمیت مزید 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔  اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 352افراد تک پہنچ گئی ہے۔ ۔ جموں و کشمیر میں کرونا سے مرانے والوں   کی مجموعی تعداد 4426 ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 100افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 8جبکہ کشمیر میں 92افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 92متاثرین میں 9بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 83مقامی سطح پر رابطے میں آنے والے وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے92افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 47، بارہمولہ میں 10، بڈگام میں 14، پلوامہ میں 2،کپوارہ میں 4،اننت ناگ میں 1، گاندربل میں 13 جبکہ کلگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار 291ہوگئی ہے۔