
کنزروٹیو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ کی مانچسٹر میں کشمیر مارچ افضل خان،راجہ فہیم کیانی،خواجہ محمد سلیمان،مفتی فضل احمد قادری کا کشمیر مارچ سے خطاب اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت دیا جائے مارچ میں مطالبہ
مانچسٹر() برطانیہ کی برسراقتدارجماعت کنزروٹیو پارٹی کی سالانہ کانفرنس کے موقع پرمانچسٹر میں تحریک کشمیربرطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر مارچ کے نام سے ایک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت دینے جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے ، اور برطانوی حکومت سے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کی اپیل پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈپٹی شیڈو لیڈر ہاوس آف کامنز افضل خان ، تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ مفتی فضل احمد قادری ، خواجہ محمد سلیمان، تحریک انصاف یارک شائر کے صدر آصف بٹ، تحریک کشمیر برطانیہ کے بانی رہنما خواجہ محمد سلیمان مسلم کانفرنس کے سابق صدر چوہدری بشیر رٹوی نے کشمیر مارچ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی ہوگی ۔مسلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسلہ نہیں ہے ۔ اقوام متحدہ نے مسلہ کے حل کے لیے قرادادیں منظور کی تھیں۔ بھارت عالمی معائدوں کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ دس لاکھ بھارتی فوج نے جموں وکشمیر میں قتل عام شروع کر رکھا ہے ۔ بھارتی حکمرانوں کے عزائم خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں ۔بھارت پر سیاسی اور سفارتی دبائو ڈالنے کی ضرورت ہے اور برطانوی حکومت کو اس میں اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا برطانیہ سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے ۔برطانیہ نے کشمیریوں کو 1947میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا ہوتا تو 74 سالوں میں پانچ لاکھ کشمیر بھارتی دہشتگردی کا نشانہ نہ بنتے۔ نریندر مودی کے اندر کوئی انسانیت نہیں۔ شہید اعظم سید علی گیلانی کی میت اور فیملی کے ساتھ جو توئین آمیز سلوک کیا گیا ماضی قریب میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کشمیری عالمی معائدوں اور بھارتی وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ بھارت انسانی حقوق کی پائمالیوں میں ملوث ہے ۔ اس کے کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں اسے اسلحہ فروخت نہ کیا جائے۔ مفتی فضل احمد قادری، خواجہ محمد سلیمان، آصف بٹ، چوہدری بشیر رٹوی نے نے کہا کہ برطانیہ اپنے سفارتی تعلقات کو بروُے کار لا کر بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرئے۔ مارچ میں مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے سرکرد رہنمائوں تحریک کشمیر برطانیہ ڈربی برانچ کے صدر چوہدری محمد فاروق،سپارک بروک برمنگھم کے صدر مجاہد حسین ، تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما خلیل بٹ، چوہدری محمد اکرام،سید خالد عباس، آلم راک برمنگھم کے صدر رقیب حسین،راجہ طارق محمود، خلیل چیچی،راجہ فیصل، مشتاق حسین، انصر راجہ نے بھی شرکت کی۔ کشمیر مارچ کے شرکاء نے بھارت کے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین مختلف بینرز اور کتبے، شہید سید علی گیلانی کی تصاویر اور کشمیر کے پرچم آٹھائے ہوئے تھے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کیا جائے اور مسلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔