
مقبوضہ جموں وکشمیر دارلعلوم کے طلباء پر بھارتی فوجیوں کا وحشیانہ تشدد
30 ستمبر ( )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں میں دارلعلوم کے طلباء پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں خوف و دہشت کا نشانہ بنایا ۔
فوجیوں نے رات کے وقت محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے کیلر میں واقع دارالعلوم کے کیمپس میں گھس کر طالب علموں اور ایک معلم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ فوجیوں نے طلباء اور معلم کو دھمکیاں دیں اور انہیں ہراساں بھی کیا۔ایک مقامی رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا نے کیلئے انہیں کیمپس کی جگہ خالی کرنے پرمجبور کرنے کیلئے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے ۔