بھارتی پولیس کی طرف سے سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونز طیاروں کی آزمائش

سرینگر12 اگست ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے 15 اگست بروزاتوارکو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرڈرون طیاروں کے ذریعے سرینگر کی فضائی نگرانی کیلئے ڈورنزکی آزمائش کی ہے۔
 بھارتی پولیس کی ایک ٹیم نے فوجی ماہرین کے ہمراہ پرتاپ پارک سرینگرمیںفضائی نگرانی کیلئے جدید ڈرونز طیاروںکی آزمائش کی ۔ پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرونز کی آزمائش سرینگر کے لال چوک کے دو کلومیٹر کے علاقے کے دائر ے میں کی گئی ہے۔ ایک پولیس عہدے دار نے بتایا کہ سرینگر میں بھارتی یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے مقام اور اسکے نواحی علاقوں کی فضائی نگرانی کیلئے دس جدید ڈرونزاستعمال کئے جائیں گے ۔انہوںنے دعویٰ کیاکہ ان ڈرونز کے ذریعے سرینگر میںبھارتی فورسز کو سیکورٹی حصاروں کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔