ہتھیار برآمد ہونے پر بھارتی فوجی اہلکار سرینگر ائیر پورٹ پر گرفتار

سرینگر28 ستمبر () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںسرینگر ایئرپورٹ پر آج ایک بھارتی فوجی کو اس کے سامان سے ہتھیار برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیاہے۔
 سرینگر ائیر پورٹ پر بھارتی فوج کی 17راج رائفلز کے حوالدار پون سنگھ کے سامان سے انساس رائفل کی گولی برآمد ہونے پر اسے گرفتار کیاگیا ہے۔بھارتی فوجی اہلکار شمالی کشمیر میںکپواڑہ کے علاقے فرکیان کی پہاڑی چوٹی پر تعینات ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجی کو پولیس چوکی ہمہامہ میں حراست میں رکھا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔