
بھارتی فورسز اہلکاروں کی باہمی لڑائی میں ایک اہلکار ہلاک مقبوضہ جموں وکشمیر میںکٹھوعہ ضلع کی پولیس لائنز کے اندر لڑائی
سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی باہمی لڑائی میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کٹھوعہ ضلع کی پولیس لائنز کے اندر پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ گزشتہ روز کٹھوعہ کی ضلع پولیس لائنز(ڈی پی ایل )کے اندر کچھ پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔اس جھڑپ کے دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل جس کی شناخت ،محمد یونس کے نام سے ہوئی ، اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک کانسٹیبل نے فائرنگ کی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔