تنازعہ کشمیر کا حل نکالنے میں ناکامی سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے پاکستان سلامتی کونسل دیرینہ تنازعہ جموں وکشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا یو این امن مشنز خصوصی کمیٹی سے خطاب

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کو یاد دلایا ہے کہ عالمی ادارہ بالخصوص سلامتی کونسل دیرینہ تنازعہ جموں وکشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مشن (UNMOGIP) تعینات  ہے۔دیرینہ تنازعہ جموں وکشمیر کا حل نکالنے  میں ناکامی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جبکہ  عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔۔ اقوام متحدہ  ہیڈ کواٹر میںامن کارروائیوں کے بارے میں  یو این خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے تمام امن فوجی انتہائی اہم کارکن ہیں ۔انہوں نے امن افواج کا تسلسل برقرار رکھنے اور کورونا کے تباہ کن بحران میں امن فوجیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات پر اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا ۔کے پی آئی  کے مطابق مستقل مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی امن کارروائیاں کامیابی کی ایک مثال ہیں اور پاکستان کو فخر ہے کہ اقوام متحدہ کے 46 امن مشنوں میں اس کے دو لاکھ فوجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو فوری کارروائی کرنے والے یونٹوں، ہوا بازی، انٹیلی جنس، ہسپتالوں، ڈرونز اور سیٹلائٹ مواصلات سمیت بہترین سہولتوں سے لیس ہونا چاہیے تاکہ ان کا تحفظ اور سلامتی یقینی بن سکے ۔پاکستان نے اقوام متحدہ میں اس اعتماد کااظہار کیا ہے کہ عالمی ادارہ تمام امن فوجیوں کو کورونا کے خلاف ویکسین کی جلد اور مساویانہ فراہمی یقینی بنائے گا۔ منیر اکرم نے امن کارروائیوں کے بارے میں  یو این خصوصی کمیٹی  کے 2021 کے پہلے اجلاس  میں کہا کہ سلامتی کونسل کو تنازعات والے علاقوں میں امن کے قیام کے لئے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے اپنے طریقہ کار کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے منیر اکرم کے مطابق اقوام متحدہ  کے  46  امن مشنز میں 2، لاکھ  زیادہ   پاکستانی فوج تعینات کی ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران امن فوجیوں کی حفاظت پر اقوام متحدہ کی تعریف کی ، اور اس امید کا اظہار کیا کہ  تمام امن مشن  فوجیوں کو”جلد اور مساوی طور پر کرونا  ویکسین مل جائے گی۔ انہوں نے  افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عرصہ قبل  لائن آف کنٹرول کے پار سے ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا