مودی ماحولیاتی سربراہ اجلاس میں دنیا کے تیسرے آلودہ ترین ملک کی نمائندگی کریں گے

واشنگٹن  20اپریل : بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پرماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں دو روزہ ورچول سربراہ اجلاس میں دنیا کے تیسرے آلودہ ترین ملک بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔
 بھارت ذہریلی گیسز خارج کرنے والا اور ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے بری طرح متاثرہ ملک ہے ۔ بھارت کو پہلے ہی آبی قلت ،ہیٹ ویو ، قحط ، شدید طوفان اور سیلابوں کی صورت موحولیاتی تبدیلی کے شدیداثرات کا سامنا ہے ۔بھارت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے ذرائع میںگاڑیاں ،جنگلات کی کٹائی اورتیل کابطور ایندھن بے دریغ استعمال شامل ہے ۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ نئی دلی دنیاکا آلودہ ترین دارلحکومت ہے جہاں فضائی آلودگی  کے باعث گزشتہ سال 54ہزار افراد ہلاک ہو ئے ۔
بھارت میںکوئلے کی کان کنی میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کے معاہدوں اور طے شدہ اہداف سے واضح انحراف ہے جس سے پورے جنوبی ایشیاء کو خطرہ لا حق ہے ۔ میتھین گیس کے اخراج کے ماحولیات پر کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیںجبکہ بھارت میتھین گیس خارج کرنے والا دنیا کا پانچوں بڑا ملک ہے ۔ رپورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت اس حقیقت کے باوجود کہ بھارت کو شدید ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے اس مسئلے کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔