بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے کئی دیہات کا محاصرہ کر لیا پلوامہ کے ڈلی پورہ،چاٹہ پورہ،ملک پورہ اور نیو کالونی کا محاصرہ

سری نگر : بھارتی فوج نے گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے کئی دیہات کا محاصرہ کر لیا ۔ بھارتی فوج رات بھر لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے حریت پسندوں کو سرنڈر کرنے کی پیش کش کرتی رہی تاہم صبح فوجی حکام کو معلوم ہوا کہ محاصرے والے علاقوں میں کوئی مجاہد موجود نہیں ہے ۔ کے پی آئی  کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی  فسٹ آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے  شوپیان اور پلوامہ  اضلا ع میں کئی دیہات کاکریک ڈائون کے دوران لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے مجاہدین کو  سرنڈر کرنے کی پیش کش کی  ۔گنائی محلہ چتراگام زینہ پورہ  بستی کے چاروں طرف روشنیوں کا بھی انتظام کیا گیا جس سے بستی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گھر گھرتلاشی آپریشن  بھی شروع کیا گیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔سدھو شوپیان، چھوٹی پورہ شوپیان کا  بھی محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں گئیں۔ پلوامہ کے ڈلی پورہ،چاٹہ پورہ،ملک پورہ اور نیو کالونی میں کئی  مکانوں میں تلاشیاں لیں۔ رات بھر لاوڈ اسپیکروں کے ذریعے حریت پسندوں کو سرنڈر کرنے کی پیش کش کے بعد صبح فوجی حکام کو معلوم ہوا کہ محاصرے والے علاقوں میں کوئی مجاہد موجود نہیں  تھا۔