مزید3119 کورونا کیسز،44 اموات،مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی

اسلام آباد:ملک میں کورونا کےمزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آ گئے جبکہ کورونا سےمزید 44 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق گذشتہ24 گھنٹےمیں کورونا کےمزید 3 ہزار 119 کیس رپورٹ ہوئےجس کے بعد ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہوگئی،سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904 کیسز ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293 تعداد ہے، خیبر پختونخوا 48 ہزار 683 ،بلوچستان میں 17 ہزار 392 کیس ہیں،اسلام آباد 31 ہزار 992 ،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 7 ہزار 219 ہوگئی۔تاہم ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد 52 ہزار 359 ہے۔

این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کورونا سے مزید 44 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی،ملک بھرمیں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحت یاب ہو چکے جبکہ کورونا سے متاثر 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے مزید کہا کہ 24 گھنٹےکےدوران 41 ہزار 115 کورونا ٹیسٹ کیے گئےاس طرح ملک بھرمیں 57 لاکھ 13 ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کیےجاچکے۔