
ٹک ٹاک کی بندش پرٹک ٹاک کا مؤقف سامنے آگیا
اسلام آباد: ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے زائدعرصے سے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بندش کا سامنا ہے، کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹاک ٹاک کی بندش کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ کا رد عمل آگیا، ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے زائدعرصے سے ٹک ٹاک کو پاکستان میں بندش کا سامنا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران مواد کی نگرانی کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں، مواد کی بہتر نگرانی کیلئے مقامی زبانوں میں ٹیمیں تشکیل دیں، حکومت پاکستان کی طرف سے سوالوں کے حل کیلئے کوششیں کیں، سروس کی بندش کے بعد پی ٹی اے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، پاکستانی قوانین کی پاسداری کیلئے پی ٹی اے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، تمام تر کوششوں اور اقدامات کے باوجود پاکستان میں ہماری سروس بند ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امید ہے حکومت پاکستان ہمیں بہترین ماحول میں کام کرنے کا موقع دے گی، ٹک ٹاک
پاکستان میں ٹک ٹاک بحال ہونے پر مزید وسائل بروئے کار لائیں گے، ٹک ٹاک نے صارفین کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ بزنس کے مواقع فراہم کئے، امید کرتے ہیں پاکستان کے پرجوش صارفین جلد ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، جس کے لیے نامناسب مواد کو ہٹانے میں ناکامی کو جواز بنایا گیا تھا۔